صحت مند اور طفیلی جڑواں کے جسم الگ، آپریشن کامیاب

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ میں ایک صحت مند بچی کے جسم سے جڑے نامکمل جڑواں بچے کو علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے۔
پانچ سرجنز نے شکاگو کے ایڈوکیٹ چلڈرن ہسپتال میں بچی کے جسم سے طفیلی جڑواں بچے کا جسم الگ کیا گیا۔
یہ ایک غیر معمولی کیس تھا جس میں بچی کی پیٹھ اور کندھے طفیلی جڑواں بچے سے جڑے ہوئے تھے اور دیکھنے میں ایسا لگتا تھا جیسے بچی کی فالتو ٹانگیں اور پاؤں ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
اس بچی کی رہائش آئیوری کوسٹ میں ہے اور یہ جلد شکاگو سے گھر واپس لوٹ جائے گی۔
ڈاکٹر جان روگ جو کہ تمام سرجنز کی رہنمائی کر رہے تھے کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا چیلینج تھا کہ بچی مفلوج ہونے سے بچ جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچی کی ریڑھ کی ہڈی تباہ ہو سکتی تھی۔
بچی کی پیٹھ اور کندھے طفیلی جڑواں بچے سے جڑے ہوئے تھے اور دیکھنے میں ایسا لگتا تھا جیسے بچی کی فالتو ٹانگیں اور پاؤں ہیں
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہReuters
ایک اور سرجن فرینک ویکاری کہتے ہیں کہ انھوں نے بچی کے جسم اور طفیلی بچے کے جسم کے مخصوص خاکے لے رکھےتھے تاکہ کسی ھبی غیر معمولی چیز سے بچ کر سرجری کی جائے۔







