میلبرن میں جھیل کا رنگ گلابی ہوگیا

گلابی جھیل

،تصویر کا ذریعہParks Victiria

،تصویر کا کیپشنجھیل کے نیچے نمک کے ساتھ کائی کے سبب جھیل کا رنگ تبدیل ہو گیا ہے

آسٹریلیا کے شہر ملبرن میں کھارے پانی کی ایک جھیل سورج کی روشنی، گرم درجہ حرارت اور بارش نہ ہونے کے سبب گلابی ہو گئی ہے۔

محکمہ جنگلات کے افسران کا کہنا ہے کہ ویسٹ گیٹ پارک کی اس جھیل کے نیچے موجود نمک میں کائی پھیل گئی ہے جس سے لال رنگ نکل رہا ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ جھیل کی خوبصورتی سے لطف اندوز ضرور ہوں لیکن اس میں تیراکی نہ کریں۔

جھیل

،تصویر کا ذریعہPArks Victoria

،تصویر کا کیپشنیہ جھیل سٹرابیری ملک شیک کی مانند لگ رہی ہے لیکن اس کا پانی بہت ہی نمکین ہے

اسی طرح کے واقعات کینیڈا اور سپین کی جھیلوں میں بھی دیکھنے میں آیا تھا۔

پارک کے چیف سائنسدان ڈاکٹر مارک نومین کا کہنا ہے کہ جھیل کے رنگ میں یہ تبدیلی کائی کی وجہ سے ہوئی ہے اور یہ بالکل قدرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگ اکثر ایسی باتیں کرتے ہیں کہ یہ انڈسٹریل فضلہ یا پینٹ ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔

جھیل

،تصویر کا ذریعہPArks Victoria

،تصویر کا کیپشنبارش کے بعد جھیل کا پانی واپس نیلا ہو جائے گا

انھوں نے کہا حالانکہ یہ پانی خطرناک نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ اس میں تیراکی کا مشورہ نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جھیل میں نمک اور مٹی اتنی زیادہ ہے کہ آپ تیراکی سے لطف اندوز ہونے کے بجائے مٹی اور نمک سے پریشان ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ موسم میں تبدیلی اور بارشوں کے بعد جھیل کا رنگ پھر سے نیلا ہو جائے گا۔