لڑکی کو ہتھکڑی لگانے کے جرم میں اہلکار معطل

چین میں حکام نے دو کارکنان کو ایک تیرہ سالہ لڑکی کو ہتھکڑی لگانے کے الزام میں معطل کردیا ہے۔

حکام کے مطابق ان کارکنوں نے لڑکی کو حکومت کی ایک کار پر دودھ گرانے کے جرم میں ہتھکڑی لگائی اور اُسے سڑک پر پریڈ کرائی تھی۔

بظاہر ان دونوں کارکنان جن میں کمیونسٹ پارٹی کے ایک رہنما اور ایک پولیس افسر شامل ہیں نے لڑکی کو بطورِ سزا بیس منٹ تک سڑک پر پریڈ کرنے پر مجبور کیا۔

چین میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔