تامل ’ہیڈکوارٹر‘ میں داخلے کا دعویٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کی فوج نے پہلی بار تامل باغیوں کا ہیڈکوارٹر سمجھے جانے والے شہر کِلونوچی میں داخل ہونے کا دعوی کیا ہے۔ سینیئر فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے دستے دو اطراف سے شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ جمعرات کے روز سری لنکا کی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کِلونوچی کے شمال میں واقع دفاعی لحاظ سے اہم چوراہے پرانتھن کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس بارے میں ابھی تک تامل باغیوں کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم اسی ہفتے تامل باغیوں نے کہا تھا کہ وہ کامیابی کے ساتھ کِلونوچی کا دفاع کر رہے ہیں۔ سری لنکا کی فوج کئی مہینوں سے کِلو نوچی کی طرف پیش قدمی کر رہی تھی۔ شہر کی طرف بڑھنے والی فوج کو کئی ماہ تک سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ چند مہینوں میں تامل باغیوں کو شمال مغرب ساحل کے قریب کئی علاقوں سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔ ایک سرکاری اہلکار نے حال ہی میں کہا تھا کہ باغیوں کو دو سے تین سال میں شکست دی جاسکتی ہے۔ تمل باغی تقریباً پچیس برسوں سے ایک علیحدہ ریاست کے لیے لڑ رہے ہیں اور اس تحریک کےدوران ستر ہزار سے زیادہ لوگ مارے جاچکے ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا بس حملہ، 26 ہلاک16 January, 2008 | آس پاس تامل باغیوں نے جہاز ڈبو دیا10 May, 2008 | آس پاس سری لنکا:52باغی اور15 فوجی ہلاک23 April, 2008 | آس پاس سری لنکا میں دھماکہ بیس ہلاک02 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||