بینظیر کےلیےانسانی حقوق کا ایوارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کی طرف سے پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو ان کے انسانی حقوق کا کام کرنے کےاعتراف کے طور پر انہیں انسانی حقوق ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ بینظیر بھٹو کا ایورڈ وصول کرنے کےلیےان کے بیٹے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچے ہیں۔ اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کی قرارداد کی ساٹھویں سالگرہ دس دسمبر کو منائی جا رہی ہے اور اس موقع پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے کے اعتراف میں جن شخصیات اور اداروں کو یہ اعزازات دیئے جا ر ہے ہیں ان میں بینظیر بھٹو کے علاوہ امریکہ کے سابق اٹارنی جنرل لوئیس رمزے کلارک اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائیٹس واچ شامل ہیں- ان شخصیات اور ہیومن رائٹس واچ کو یہ اعزازات دس دسمبر کو بدھ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر میں جنرل اسبملی کے اجلاس کے دوران ایک تقریب میں دیئےجائیں گے جس میں بینظیر بھٹو کا ایوارڈ بلاول بھٹو زرداری وصول کریں گے- اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے پریس اتاشی شفقت جلیل نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری اتوار کی شام لندن سے نیویارک پہنچے جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عبداللہ حسین ہارون اور دوسرے پاکستانی سینئر سفارتی اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔ | اسی بارے میں ’بینظیر بھٹو، ایک نڈر خاتون‘29 December, 2007 | آس پاس ’بینظیر قتل، اقوام متحدہ تحقیق کراے‘07 January, 2008 | آس پاس بھٹو تحقیقاتی کمیشن کامطالبہ09 September, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||