BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 November, 2008, 02:56 GMT 07:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’لابیسٹس کا اثر کم کرنے کا عزم‘
اوبامہ انتخابی مہم میں بھی لابیئسٹس پر تنقید کرتے رہے ہیں
امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوباما اپنی انتظامیہ میں تشخص ساز افراد (لابیسٹس) کے کردار کو کم کرنے کے لیے نئے اصول وضع کریں گے۔

اقتدار کی منتقلی کے عمل کی نگرانی کرنے والے اوباما کے ساتھی جان پوڈیسٹا کا کہنا ہے کہ باراک اوباما اس سلسلے میں’ کڑے اور دور رس نتائج کے حامل اخلاقی اصول‘ متعارف کروائیں گے۔

نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’ نو منتخب صدر نے واشنگٹن کے کام کرنے کا طریقہ بدلنے اور لابیئسٹس کے اثرورسوخ کو لگام دینے کا عزم کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اقتدار کی منتقلی کا عمل’ کھلا اور شفاف ترین‘ ہوگا۔ یاد رہے کہ باراک اور بامہ اور ان کے مخالف جان مکین دونوں ہی اپنی انتخابی مہم کے دوران لابیسٹس کے خلاف خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔

پوڈیسٹا نے بتایا کہ نئے اقدامات کے تحت گزشتہ بارہ ماہ کے دوران بطور لابیئسٹ کام کرنے والا کوئی بھی شخص ٹرانزیشن کے دوران کسی ایسی پالیسی پر کام نہیں کرے گا جس کے لیے وہ لابیئنگ کرتا رہا ہو۔

اور یہی نہیں بلکہ منتقلی اقتدار کے سلسلے میں کام کرنے والا کوئی شخص اگر بعد میں لابیئسٹ بن جاتا ہے تو اسے اپنے متعلقہ شعبے کی انتظامیہ سے روابط بڑھانے کے لیے بارہ ماہ انتظار کرنا ہوگا۔

اقتدار کی منتقلی کا عمل کھلا اور شفاف ترین ہوگا:پوڈیسٹا

گوانتانامو بے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جان پوڈیسٹا نے کہا کہ اس حراستی مرکز کے مستقبل کے سلسلے میں کام ہو رہا ہے تاہم یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔

خیال رہے کہ منگل کو یہ بات سامنے آئی تھی کہ باراک اوباما کے مشیر گوانتانامو بے حراستی مرکز سے کچھ قیدیوں کی رہائی اور زیادہ تر کو امریکی جیلوں میں منتقل کرنے اور پر امریکی عدالتوں میں مقدمے چلانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

بی بی سی کے جسٹن ویب کے مطابق وہ افراد جن پر قومی سلامتی کے معاملات کے پیشِ نظر کھلی عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا ان کے مقدمات کی سماعت کے لیے ایک نئی عدالت کے قیام کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد