کابل:منسٹری میں دھماکہ، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت اطلاعات کی عمارت کے اندر ایک خود کش بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم تین لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق کابل میں وزارت اطلاعات اور ثقافت کی عمارت کی کمیٹی روم کےاندر ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایمبولینس وہاں سے مریضوں کو لے جاتے دیکھی گئی ہیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق تعینات سکیورٹی گارڈ جبار نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ خود کش حملہ آور نے عمارت کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے جس کے بعد وہ عمارت کے اندر گھس گیا جس کے بعد عمارت کے اندر ایک زور دار دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے میں مرنے کی تعداد پانچ بتائی جا رہی ہے جبکہ بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کابل میں وزارت اطلاعات کے دفتر شہر کے مرکز میں واقع ہے۔ | اسی بارے میں کابل میں خودکش حملہ31 January, 2008 | آس پاس بھارتی سفارتخانے پر حملہ، 40 ہلاک07 July, 2008 | آس پاس کابل: خود کش حملہ، متعدد ہلاک22 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||