کولمبو میں دھماکہ، تینتالیس زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں فوجی حکام کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے دھماکے ميں کم از کم تینتالیس افراد زخمی ہوگئے ہيں۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق یہ دھماکہ ہفتے کی دوپہر ایک بازار میں ہوا ہے۔ کولمبو سے بی بی سی کے نامہ نگار رونالڈ بیورک کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ کولمبو کا یہ دھماکہ ایک بم دھماکہ ہے اور ممکنہ طور پر اس میں تمل ٹائیگر باغی ملوث ہیں۔ تاہم اب تک تمل ٹائیگرز نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔ غور طلب ہے کہ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب سری لنکا کی حکومت نے شمالی علاقوں ميں تمل ٹائیگر باغیوں کے خلاف مہم تیز کی ہوئي ہے۔ تمل اکثریت والے ضلع کلونوچی سے دسیوں ہزار افراد اپنےگھر چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوگئے ہیں کیوں کہ فوج تمل ٹائیگر باغیوں کے علاقوں ميں بہت تیزی سے داخل ہو رہی ہے۔ حکومت نے الزام لگایا ہے کہ شمال میں جاری فوجی کارروائی کے خلاف باغیوں نے عام لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سری لنکا کے شمالی اور مشرقی خطے میں تمل ٹائیگر باغی آزاد ملک کے لیے گذشتہ پچیس برس سے مسلح جدوجہد کر رہے ہیں اور اس دوران ستر ہزار سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہيں۔ | اسی بارے میں سری لنکا بس حملہ، 26 ہلاک16 January, 2008 | آس پاس تامل باغیوں نے جہاز ڈبو دیا10 May, 2008 | آس پاس سری لنکا:52باغی اور15 فوجی ہلاک23 April, 2008 | آس پاس سری لنکا میں دھماکہ بیس ہلاک02 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||