’امریکی فوج کے انخلاء کی توقع‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ عراق میں سکیورٹی کی صورت حال بہتر ہوجانے کے باعث انہیں توقع ہے کہ مزید امریکی افواج واپس آسکیں گی۔ امریکی وزیرِ دفاع نے عراق سے امریکی فوج کی واپسی کے وقت کا تعین نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا کہ فوج کے انخلاء کا دارومدار ملک کی صورت حال پر ہے۔ رابرٹ گیٹس کا یہ بیان عراق کے سکیورٹی کے مشیر موافق الرباعی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عراق امریکہ کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جس میں فوج کے انخلاء کا واضح پروگرام شامل نہ ہو۔ اقوام متحدہ کی طرف سے امریکی فوج کو عراق میں تعینات رکھنے کی مدت اس سال کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔ | اسی بارے میں عراق: فوجی انخلاء کا فیصلہ متوقع10 June, 2008 | آس پاس ’عراقی مسائل کی وجہ امریکہ ہے‘09 June, 2008 | آس پاس عراق:امریکی فوجی چوکی پر حملہ09 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||