سری لنکا: 26 باغی اور 3 فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے میں ہوئی جھڑپوں میں 26 تمل ٹائیگر باغی اور تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ تازہ لڑائی جافنا، منّار اور واووینیا خطے میں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان جھڑپوں ميں 17 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وہیں باغیوں کی جانب سے جھڑپوں کے بارے میں کسی بھی قسم کا بیان نہیں آیا ہے۔ سری لنکا کی فوج نے اس سال کے آخر تک باغیوں کے کنٹرول والے شمالی علاقے میں انہیں شکست دینا کا دعوی کیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کو وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ جمعرات کو منّار اور واووینیا میں ہونے والی لڑائی میں 17 باغی اور تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جافنہ اور ویلیویا میں ہونے والی دیگر جھڑپوں میں نو باغی ہلاک جبکہ 33 باغی اور آٹھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ مہینے سے ملک کے شمالی علاقے میں باغیوں اور فوج کے درمیان زبردست لڑائی جاری ہے۔ حالیہ ہفتوں میں فوج اور باغی دونوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حریف کو لڑائی میں زبردست جانی نقصان ہوا ہے۔ لیکن اصل نقصان کے بارے میں پتہ لگانہ نا ممکن ہے کیونکہ حکومت نے صحافیوں پر جنگی علاقوں میں جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ سری لنکا میں باغی ایک طویل عرصے سے ملک کے شمال اور مشرقی علاقے میں موجود تمل اقلیتوں کے لیے آزاد ملک کے لیے مسلحہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ 1983 میں شروع ہوئی خانہ جنگی میں اب تک 70000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا بس حملہ، 26 ہلاک16 January, 2008 | آس پاس تامل باغیوں نے جہاز ڈبو دیا10 May, 2008 | آس پاس سری لنکا:52باغی اور15 فوجی ہلاک23 April, 2008 | آس پاس سری لنکا میں دھماکہ بیس ہلاک02 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||