صدام کے آخری دنوں کی ڈائری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک عربی اخبار الحیات نے ایک ڈائری کے کچھ حصے شائع کیے ہیں جو اخبار کے بقول صدام حسین نے قید کے دنوں میں لکھی تھی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے لکھی ہوئی صدام حسین کی یہ یاداشت پانچ حصوں پر مبنی ہے۔ شائع ہونے والے مواد سے اندازہ ہوتا ہے کہ صدام حسین آخر وقت تک خود کو ایک تاریخی شخصیت سمجھتے تھے۔ اپنی یاداشتوں میں صدام حسین نے خود کو کہیں عراق کا صدر اور کہیں فوج کا سربراہ لکھا ہے۔ انہوں نے یہ ڈائری ایسے انداز میں لکھی ہے جیسے وہ اپنی قوم سے خطاب کر رہے ہوں۔ انہوں نے اپنے ملک کے باشندوں پر زور دیا تھا کہ امریکی حملے کی مزاحمت کرتے رہیں اور جگہ جگہ قرانی آیات کے حوالے بھی دیۓ ہیں۔ صدام حسین نے لکھا تھا کہ ایران اسرائیل سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ اخبار نے جو کچھ شائع کیا ہے اس میں جذباتی اور عشقیہ اشعار بھی ہیں اور اس اندیشے کا اظہار بھی کہ کہیں امریکیوں کی قید میں انہیں ایڈز کی بیماری نہ ہو جائے۔ صدام حسین نے جو شعر لکھے ہیں وہ کسی نا معلوم خاتون کے لیے ہیں جن میں بے وفائی کا درد ہے۔ ڈائری میں کہیں کہیں صدام حسین نے اپنی صحت اور طبی چیک اپ کے بارے میں لکھا ہے۔ ایک جگہ صدام حیسن نے لکھا ہے کہ ان کے کپڑے خشک ہونے کے لیے ان کپڑوں کے ساتھ لٹکائے گئے ہیں جو امریکی محافظوں کے ہیں اور انہیں خطرہ ہے کہ انہیں اس وجہ سے کہیں ایڈز نہ ہو جائے۔ البتہ اس ڈائری میں کہیں بھی صدام حسین نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار نہیں کیا۔ | اسی بارے میں صدام کی اہلیہ اور بیٹی’مفرور‘02 July, 2006 | آس پاس قذافی کی بیٹی، صدام کا دفاع 03 July, 2004 | آس پاس صدام کی موت سے خلیج گہری ہوگئی08 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||