پچاس افراد دم گھٹنے سے ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برما سے تھائی لینڈ جانے والے پچاس سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن ایک ٹرک کے عقبی حصہ میں دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ تھائی لینڈ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برما سے تعلق رکھنے والے یہ پچاس غیر قانونی تارکین وطن کو تھائی لینڈ اسمگل کیا جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق چوؤن غیر قانونی تارکین وطن ایک سامان سے بھرے کنٹینر میں مردہ پائے گئے جبکہ کچھ زندہ بچ جانے والے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کنٹینر میں چھپے غیر قانونی تارکین وطن کنٹینر میں تازہ ہوا بند ہوجانے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کہا کہ برما سے تعلق رکھنے والے ان افراد نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے برما کے جنوبی حصہ سے تھائی لینڈ کےشہر رننوگ میں داخل ہوئے۔ اس راستے کے ذریعے اکثر برما سے غیر قانونی تارکیں وطن تھائی لینڈ میں داخل ہوتے ہیں۔ ان غیر قانونی تارکیں وطن کو ایک کنٹینر میں چھپا کر تھائی لینڈ کے جزیرے پھکٹ لے جایا جا رہا تھا کہ اس کنٹینر میں ہوا بند ہو گئی جس کی وجہ سے یہ لوگ ہلاک ہو گئے۔ ان لوگوں نے کنٹینر کی دیوار پر زو ر زور سے ہاتھ مارے لیکن ڈرائیور نے انہیں پولیس کے ڈر سے شور بند کرنے کو کہا۔ دم گھٹ کر ہلاک ہونے والے افراد میں سینتس خواتین اور سترہ مرد شامل تھے۔ یہ کنٹینر چھ میٹر لمبا اور دو اعشاریہ دو میٹر چوڑا تھا۔ ہلاک ہونے والے چوؤن افراد کے علاوہ اکیس افراد کو اکسیجن اور پانی کی کمی کی وجہ سے انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ جن لوگوں کو طبی امداد کی ضرورت نہیں تھی انہیں پولیس نے گرفتار کی لیا تاہم کچھ افراد فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ اس ٹرک کا ڈرائیور بھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ تھائی لینڈ میں بیس لاکھ کے قریب برمی نژاد لوگ غیر قانونی طور پر مقیم ہیں جن میں سے اکثریت خواتین کی ہے۔ تھائی لینڈ میں مقیم برما سے تعلق رکھنے والے افراد زیادہ تر کم معاوضے اور زیادہ خطرناک نوکریاں کرنے پر مجبور ہیں اور انہیں وہی نوکریاں کرنی پڑتی ہیں جو تھائی لوگ کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ برما سے آنے والے غیر قانونی تارکیں وطن کم معاوضے کے باوجود جو کچھ تھائی لینڈ میں کماتے ہیں وہ برما سے کہیں زیادہ ہے۔ | اسی بارے میں امیگریشن قوانین: ڈلاس میں مظاہرہ10 April, 2006 | آس پاس امریکہ: تارکین وطن کا بائیکاٹ ڈے 01 May, 2006 | آس پاس ’اب ہمارا تو یہی وطن ہے‘18 May, 2006 | آس پاس ترجمہ اچھا ہوا تو بچ گئے نہیں تو واپس16 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||