BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 March, 2008, 07:11 GMT 12:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قطب شمالی پر موسمی تبدیلی
نقشہ
قطب شمالی کے منجمد حصوں پر برف پھگلنے کا عمل جاری رہا
سیٹلائٹ کے ذریعے حاصل کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق قطب شمالی پر صدیوں سے جمی ہوئی برف کی تہ پہلے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہی ہے۔

کرہ شمالی پر سرد موسم کے باوجود قطب شمالی کے منجمد حصوں پر برف پھگلنے کا عمل جاری رہا۔

گزشتہ سال موسم سرما کے دوران قطب شمالی پر سب سے کم حصے پر برف دیکھی گئی اور ماہرین کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ میں یہی صورت حال برقرار رہے گی۔

سطح سمندر پر تیرتی برف کی پرانی سلیں زیادہ موٹی ہوتی ہیں اور ان میں نمکیات کی مقدار بھی تازہ برف کی بنسبت کم ہوتی ہے اور یہ زیادہ گرمی برداشت کر سکتی ہیں۔

قطب شمالی میں کل برف کا تیس فیصد حصہ دو سال پرانا ہے جو کہ دو دہائیوں پہلے تک ساٹھ فیصد تک ہوتا تھا۔

قطب شمالی کے برف سے ڈھکے ہوئے حصے میں کمی کے پوری دنیا پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ برف کی سفید تہ سورج کی روشنی منعکس کر دیتی ہے جب کہ سمندر سورج کی زیادہ سے زیادہ روشنی جذب کر لیتا ہے۔

معمول میں مارچ کے مہینے میں قطب شمالی کی برف کی تہ سب سے زیادہ وسیع علاقے پر پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جب موسم سرما کے اخحتتام پر روشنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ’ناسا‘ کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال بھی برف کی تہ اتنے ہی رقبے پر نظر آرہی ہے جتنی کہ گزشتہ سال لیکن اس برف کی نوعیت میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ قطب شمالی پر جمی برف میں پرانی اور مضبوط برف میں کمی آئی ہے۔ برف کی اس مضبوط تہ میں یہ کمی پچھلے کئی سال میں موسم سرما میں سردی میں اضافے کے باوجود ہو رہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اس علاقے میں جمی برف نئی ہے یعنی پچھلے چند مہیونوں میں ہی بنی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی برف مضبوط نہیں ہے اور جلد پگھل جائے گی۔ بقول ایک ماہر کے ’یہ ایک ہالی وڈ فلم سیٹ کی طرح ہے، جیسے کہ بظاہر ایک عمارت نظر آئے لیکن حقیقتاً اس تصویر کے پیچھے کوئی عمارت نہیں ہوتی۔‘

موسمی تبدیلی کی وجہ سے اس علاقے میں مرتب تبدیلیوں کے اور بھی دور رس نتائج ہوں گے۔ برف کی اس مضبوط اور پرانی تہ کے پگھلنے سے اس علاقے تک پہنچنا آسان ہو جائے گا اور قطب شمالی کے ارد گرد کے ممالک کی نظر اب وہاں کے معدنی زخیروں پر ہوگی جن تک رسائی نثبتاً اسان ہو جائے گی۔

لیوس گورڈن پف ماحولیات کے لیے
قطب شمالی میں تقریباً 19 منٹ پیراکی
آلودگیچِین کا منصوبہ
معاشی ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی ساتھ ساتھ
ڈرامائی تبدیلیاں
حدت سے موسم درہم برہم ہوجائیں گے: تحقیق
اسی بارے میں
ماحولیاتی تحفظ کے معیار سخت
13 March, 2008 | نیٹ سائنس
اوزون کا شگاف بڑھ نہیں رہا
23 August, 2006 | نیٹ سائنس
کروڑوں غریب لوگ متاثر ہوں گے
06 April, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد