’ترکی فوجی آپریشن جلد ختم کرے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سیکرٹری دفاع رابرٹ گیٹس ترکی کے دورے کے دوران وہاں کے رہنماؤں سے بات چیت میں زور دیں گے کہ ترکی شمالی عراق میں فوجی کارروائی جلد از جلد ختم کرے۔ ترکی کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل دِلی میں گیٹس نے کہا کہ کُرد علیحدگی پسندوں کے خلاف ترکی کی کارروائی دو ہفتوں سے زیادہ نہیں رہنی چاہیے۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے ترکی نے کُرد علیحدگی پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی۔ کُرد علیحدگی پسند ترکی کے جنوب مشرق میں خودمختار ملک کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترکی کے سفارتکار بدھ کو عراقی وزیر اعظم جلال طلابانی سے ملاقات کریں گے۔ عراق نے ترکی کی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے اور انقرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کارروائی بند کرے۔ دِلّی میں گیٹس نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ترکی یہ کارروائی محدود کرے اور عراق سے نکل جائے۔ ’ترکی کو عراق کی خودمختاری کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ اور میں جب محدود کہتا ہوں تو اس کا مطلب دن یا دو ہفتے ہے نہ کہ مہینہ۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ ترکی حکام کو ایک بار پھر متنبہ کریں گے کہ صرف فوجی کارروائی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ’فوجی کارروائی کی ضرورت ہے لیکن اس کے ساتھ سیاسی اور معاشی اقدام کی بھی ضرورت ہے۔‘ ترکی کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائی میں ایک سو تریپن علیحدگی پسند مارے گئے ہیں جبکہ ان کے انیس فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف کردستان ورکر پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اکیاسی فوجی ہلاک کیے ہیں۔ انیس سو چوراسی میں کردوں نے علیحدگی کی تحریک شروع کی تھی اور اب تک تیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ، یورپی یونین اور ترکی نے کردستان ورکرز پارٹی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔ | اسی بارے میں ترک حملے میں ’درجنوں ہلاک‘23 February, 2008 | آس پاس کردستان پر حملہ، عراق کے خدشات24 February, 2008 | آس پاس کرد خواتین کا دردناک احتجاج09 February, 2008 | آس پاس ترکی: حجاب پلان کے خلاف احتجاج 02 February, 2008 | آس پاس استنبول میں دھماکہ بیس ہلاک01 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||