عراق: پانچ امریکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں سڑک کے کنارے ایک بم پھٹنے سے پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک امریکی فوجی کارواں بم کا نشانہ بنا اور پھر اس پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد امریکی اور عراقی افواج نے وہاں پہنچ کر اسے تحفظ فراہم کیا۔ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے جمعہ کو شدت پسندوں کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ موصل میں گزشتہ سال تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ موصل میں بدھ کو ایک جگہ پر فلیٹوں میں دھماکے میں چونتیس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ جمعرات کو پولیس کے تین افسران ان فلیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے ایک حملے میں ہلاک ہو گئے۔ | اسی بارے میں خاتون بمبار کا حملہ، 16 ہلاک07 December, 2007 | آس پاس بصرہ کا انتظام عراقی فوج کےحوالے16 December, 2007 | آس پاس بیس لاکھ عراقی بچے مسائل کا شکار21 December, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||