’ایرانی دو بار پہلے بھی قریب آئے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی بحریہ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کے امریکی بحری جہازوں کے قریب آنے کے دو واقعات دسمبر کے مہینے میں بھی پیش آئے تھے اور ان واقعات کو منظرعام پر نہیں لایا گیا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر افسر نے بتایا کہ ایک واقعہ انیس دسمبر کو پیش آیا تھا جس میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وڈھبے کی جانب سے بطورِ تنبیہ فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے امریکی افسر کا کہنا تھا کہ’ ایک چھوٹی(ایرانی) کشتی جہاز کی جانب آ رہی تھی اور یہ اس وقت رکی جب جہاز سے تنبیہی فائرنگ کی گئی‘۔ افسر کے مطابق دوسرا واقعہ بائیس دسمبر کو پیش آیا جب تین ایرانی کشتیاں یو ایس ایس کار کے قریب آئیں۔ تاہم بحری جہاز کے عملے کی جانب سے سیٹیاں بجائے جانے پر وہ رخ موڑ کر چلی گئیں۔ یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ کی جانب سے ایران سے چھ جنوری کے واقعے پر سفارتی احتجاج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی حکام نے اس واقعے کی ایک فلم جاری کی تھی جس میں ایرانی کشتیوں کو جہاز کی جانب بڑھتے دکھایا گیا تھا تاہم بعد ازاں ایران کی جانب سے بھی ایک فلم جاری کی گئی تھی اور کہا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی کشتیوں کی جانب سے کسی جارحانہ رویے کا اظہار نہیں ہوتا جب کہ امریکیوں کا کہنا تھا کہ ایرانی اقدامات خطرناک اور اشتعال انگیز تھے۔ | اسی بارے میں آبنائے ہرمز: ایرانی فلم بھی جاری10 January, 2008 | آس پاس آبنائے ہرمز واقعےکی ویڈیو جاری08 January, 2008 | آس پاس ایرانی کارروائی خطرناک: رائس07 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||