’ترکی کی حمایت کرتے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے ترکی کے کرد باغیوں پر عراق میں حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرد باغیوں کی تنظیم سے نمٹنے کے لیےامریکہ اور ترکی کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ امریکہ کے صدر جارج بش نے ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر جارج بش نے ترک وزیر اعظم کو کرد باغیوں کے خلاف ترکی کے حملوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان نےکہا امریکی صدر اور ترک وزیر اعظم نے کرد باغیوں کی تنظیم پی کے کے سے نمنٹے کے لیے مشترکہ کوششوں سے متعلق بعض امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر عراق کے کرد علاقوں کےصدر مسعود برزانی نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بند کر دے ۔ عراقی کرد رہنما مسعود برزانی نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو کسی طور پر برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ دیہاتوں پر بمباری کی جائے اور لوگوں کو ہلاک کیا جائے۔ عراق کے صدر جلال طالبانی نے، جو خود بھی ایک کرد ہیں، کہا ہے کہ انہوں نے ترکی کی حکومت سے باضابطہ طور پر اِن حملوں کی شکایت کی ہے لیکن وہ نہیں چاہتے کہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔ جلال طالبانی بغداد کےجنوب میں واقع سلیمانیہ میں عراقی کرد رہنما سے عراق کی علاقائی کرد جماعتوں اور قومی حکومت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے مذاکرات کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے جنوبی عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر ترکی کے فضائی حملوں میں گزشتہ آٹھ روز کے دوران اب تک دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ | اسی بارے میں ترک فوج عراق میں گھس گئی18 December, 2007 | آس پاس ’امریکی رضامندی سے کردوں پر حملہ‘17 December, 2007 | آس پاس ’صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے‘25 October, 2007 | آس پاس ترک فوج کا کردوں پر بڑا حملہ01 December, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||