ملک بدر کیا جانے والا امریکی گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان سے وکلاء اور معطل ججوں کی حمایت پر ڈی پورٹ ہو کر آنے والے امریکی سول سوسائٹی کے دو کارکنوں میں سے ایک کو امریکی سینیٹ میں میں پاکستان کی صورتحال پر احتجاج کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔ یہ بات اس ڈی پورٹ ہو کر آنے والی امریکی سول سول سوسائٹی کی کارکن میڈیا بینجمن نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو پاکستان کے دورے کے بارے میں تاثرات ریکارڈ کرواتے ہوئے بتائي۔ جنگ مخالف امریکی تنظیم’ کوڈ پنک‘ کے دو کارکن بیری اور بنجمن پاکستان سے ڈی پورٹ ہو کر نیویارک پہنچے تھے جہاں سے فوراً وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوئے تھے جہاں امریکی سینیٹ میں پاکستان کو امریکی امداد پر بحث ہو رہی تھی۔ میڈیا بنجمن نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو واشنگٹن ڈی سی سے ٹیلیفون پر بتایا جس وقت امریکی انتظامیہ کا نمائندہ کانگریس میں پاکستان میں مشرف حکومت کی طرف سے جہموریت کی بحالی کے لیے اقدامات کا دعوٰی کر رہا تھا تھا تو مسٹر بیری نے احتجاج کیا جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ میڈییا بنجمن نے کہا کہ پاکستان میں انہیں پولیس نے بندوق کے زور پر اغواء کیا، ان کی کار ہائی جیک کی اور انہیں سڑکوں پرگھسیٹ کر حوالات میں بند کر دیا اور کئی گھنٹوں تک انہیں ان کے ملک کے (امریکہ کے) سفارتخانے سے رابطہ کرنے سے روکا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پولیس اور مشرف حکومت پاکستانی شہریوں، وکلاء اور ججوں سے اس سے بھی بدتر انداز میں پیش آ رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں انہوں نے سی این این پر پاکستان میں وکلاء کو پولیس کے ہاتھوں سڑکوں پر پٹتے،گھسیٹے جاتے اور لہولہان ہوتے دیکھا تھا اور اس کے بعد ہی ’میں نے اور میرے ساتھی بیری نے امریکی عوام کی طرف سے یکجہتی کے طور پر پاکستانی وکلاء، معطل ججوں اور میڈیا کے شانہ بشانہ احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا‘۔ میڈیا بنجمن نے کہا کہ پاکستان میں وکلاء، ججوں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے کارکنوں سے وہ بیحد متاثر ہوئی ہیں جو تشدد اور پابندیوں کے باجود جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی کیلیے جدو جہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزاد عدلیہ، ججوں اور میڈیا کے بغیر انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوتے نظر نہیں آتے اور بش انتظامیہ کو پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ | اسی بارے میں مظاہرے روکنے میں ناکامی پر نوٹس06 December, 2007 | پاکستان اسلام آباد مظاہرہ: طلبا پر لاٹھی چارج05 December, 2007 | پاکستان اسلام آباد: مظاہرے پر لاٹھی چارج04 December, 2007 | پاکستان ’اساتذہ، طلباء سے نقصِ امن کا خطرہ‘04 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||