BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 August, 2007, 00:01 GMT 05:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی اٹارنی جنرل مستعفی ہوگئے
 البرٹوگونزالز
گونزالز کا مشار صدر بش کے معتمد اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے
امریکی اٹارنی جنرل البرٹوگونزالز نے آٹھ امریکی وکلاء کی برطرفی کے حوالے سے استعفٰی کے مطالبے پر باقاعدہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پیر کو ایک مختصر پریس کانفرنس میں البرٹو گونزالز نے کہا کہ’میرے لیے محکمۂ قانون کی سربراہی ایک اعزاز تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر بش سے اتوار کو ملاقات میں اپنا استعفٰی پیش کیا جو سترہ ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

یاد رہے کہ کانگریس ممبران نے اٹارنی جنرل پر وفاقی وکلاء کی برطرفی کے معاملے میں اپنے عہدے کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے تھے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ البرٹو ان الزامات سے انکار کرتے آئے ہیں۔

امریکی صدر جارج بش نے پیر کو البرٹو گونزالز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کئی ماہ تک غیر منصفانہ رویے کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے نام پر سیاسی وجوہات کی بناء پر کیچڑ اچھالی گئی۔صدر بش کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ مسٹر گونزالز نے دہشتگردی کے خئلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور اپنے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے انتھک کوشش کی۔

البرٹو گونزالز اس وقت سے صدر بش کے ساتھ ہیں جب وہ ٹیکساس کے گورنر تھے۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے جیمز کمارسوامی کے مطابق گونزالز کا مشار صدر بش کے معتمد اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے تاہم ان کی شخصیت متعدد تنازعات کا شکار رہی ہے۔

وکلاء کی برطرفی کے علاوہ البرٹوگونزالز کا نام گوانتانامو بے کے قیدیوں کے حوالے سے اصول وضع کرنے اور ایک خفیہ فوٹ ٹیپنگ پروگرام کی اجازت دینے کے حوالے سے بھی لیا جاتا رہا ہے۔

گونزالز اس ماہ میں اپنے عہدے سے الگ ہونے والے دوسرےاہم امریکی عہدیدار ہیں ۔ اس سے قبل اگست کے اوائل میں صدر بش کے معتمد ترین مشیر کارل روو نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ مئی میں ورلڈ بنک کے سربراہ پال ولفووٹز نے ایک سکینڈل کے بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد