اسرائیلی فائرنگ، 7 فلسطینی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین میں غزہ کے شمالی سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج نے پانچ شدت پسندوں سمیت سات فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ دو شدت پسندوں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ غزہ کی شمالی سرحد عبور کر کے اسرائیلی علاقے میں تھے اس جھڑپ میں ایک اسرائیلی اہلکار زخمی بھی ہوا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیل کی فوج کے میجر تال لیو رام کا کہنا تھا کہ’شدت پسند 700 میٹر اسرائیلی سرحد کے اندر تھے جب ان کو ہلاک کیا گیا‘۔ فلسطین کے ایک شدت پسند گروہ کے ترجمان کے مطابق دونوں اسرائیل کے خلاف ’آپریشن شہادت‘ پر تھے۔ اس کے علاوہ غربِ اردن کے شہر جنین میں تین شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا جن میں سے ایک کا تعلق شدت پسند تنظیم ’اسلامی جہاد‘ سے بتایا جاتا ہے۔جنین میں اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے 3 فلسطینیوں کو اس وقت ہلاک کیا جب انہوں نے ایک کار پر گولیاں برسانی شروع کر دیں۔ فلسطینی اہلکاروں کے مطابق دو مختلف واقعات میں اسرائیلی فوج نے دو نو عمر لڑکوں کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔ طبی عملے کے مطابق ہلاک شدگان کی عمریں بالترتیب پندرہ اور سولہ سال کی تھیں۔ انہیں بیت الحم میں اسرائیلی چوکی کے قریب ہلاک کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج نے 20 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن اسرائیلی شہریوں کو شدت پسندوں کے حملوں سے بچانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں غزہ میں ایندھن کی سپلائی کی اجازت19 August, 2007 | آس پاس غزہ پر اسرائیلی حملہ، تین ہلاک21 August, 2007 | آس پاس غزہ، ایندھن کے لیے امداد بحال22 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||