BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 August, 2007, 18:04 GMT 23:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یزیدی: چار سو ہلاکتوں کا خدشہ
کئی زخمیوں کی حالت سنگین بتائی گئی ہے
عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب دیہاتوں میں منگل کی شام ہونے والے دھماکوں میں چار سو ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ حملے وہاں کی یزیدی برادری پر کیے گئے تھے۔

عراق کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کم سے کم 400 افراد ہلاک ہوئے ہیں، لیکن پولیس اور وزارت صحت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں 250 سے کچھ زائد ہیں۔

اس سے قبل صوبے کے گورنر نے کہا ہے کہ لگ بھگ 200 افراد ملبوں میں دبے ہوسکتے ہیں۔ منگل کی شام دو یزیدی دیہاتوں قہطانیہ اور عدنانیہ پر ہونے والے حملے گزشتہ چار برسوں کے دوران ہونے والے سب سے خونریز ثابت ہوئے ہیں۔

200 افراد ملبوں میں
 صوبے کے گورنر نے کہا ہے کہ لگ بھگ 200 افراد ملبوں میں دبے ہوسکتے ہیں۔ منگل کی شام دو یزیدی دیہاتوں قہطانیہ اور عدنانیہ پر ہونے والے حملے گزشتہ چار برسوں کے دوران ہونے والے سب سے خونریز ثابت ہوئے ہیں
امریکی فوج نے یزیدی برادری کو نشانہ بنانے کے لیے القاعدہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ نامعلوم تنظیموں نے اس علاقے پر ’دہشتناک حملوں‘ کی حال میں ہی دھمکی دی تھی۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ وارننگ سے لگتا ہے کہ یہ القاعدہ کا کام ہے۔

عراقی وزیراعظم نوری المالکی اور عراقی صدر جلال طالبانی نے یزیدی برادری پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

طل افار صوبے کے گورنر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ 250 ہلاکتوں اور 350 زخمیوں کی تعداد میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔ منگل کی شام دو دیہاتوں میں چار حملے کیے گئے تھے۔

قریبی شہر سنجال کے میئر نے بتایا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔ دخیل قاسم نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ’ہم ابھی بھی اپنے ہاتھوں اور بیلچوں سے ملبے کھود رہے ہیں۔‘

کردستان کی علاقائی حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یزیدی برادری اسلام سے بھی قدیم قوم ہے اور یہ خدشہ رہا ہے کہ اس کا وجود ختم ہو رہا ہے۔

اسی بارے میں
عراق اور امریکی مشکالات
14 August, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد