یو این ویب سائٹ پر ہیکرز کا حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیکرز کی جانب سے اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر حملہ کر کے اس کے بعض حصوں کو آف لائن کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر سیکرٹری جنرل بان کی مون کے بیانات کے لیے مخصوص صفحات پر نعرے درج کردیے جن میں امریکہ اور اسرائیل کو بچوں کو قتل کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ ہیکرز کے اسی گروہ نے ویب سائٹ کے دیگر صفحات پر بھی حملے کیے۔ انہوں نے اپنے اس عمل کو ’سائبر احتجاج‘ کا نام دیا ہے۔ اسی نام کے حامل ہیکرز کی جانب سے کئی اور حملے بھی کیے گئے ہیں، ان ہیکرز کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق ترکی سے ہے۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر ہیکرز کے پیغام میں کہا گیا:’ اسرائیل اور امریکہ بچوں اور دوسرے لوگوں کو قتل نہ کرو۔ابدی امن، جنگ نہیں۔‘ ہیکرز نے خود کو ’کریمی 125‘ ، ’جی ایس وائے‘ اور ’مووسٹیڈ‘ کے ناموں سے متعارف کروایا۔ ہیکرز کے مختلف گروہوں نے ان ہی ناموں کے ساتھ دوسری ویب سائٹس پر بھی حملے کیے ہیں۔ ایک ٹریول ایجنسی کی ویب سائٹ پر چھوڑے گئے پیغام میں ان ہیکرز نے خود کو ’ترکش ڈیفیسرز ‘ بتایا۔ ہیکرز کے حملے کے بعد اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے متاثرہ صفحات کی درستگی کے عمل میں بھی روکاٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، تاہم سیکرٹری جنرل کے بیانات پر مشتمل صفحات کو درست کر کے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں نیٹ پر دس لاکھ کمپیوٹروں کا اغوا18 March, 2005 | نیٹ سائنس ہیکرز: اچھے بھی برے بھی15 March, 2006 | نیٹ سائنس امریکہ پر کمپیوٹر حملے کی مشقیں12 February, 2006 | نیٹ سائنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||