محافظ کی فائرنگ، فلسطینی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی پولیس کے مطابق یروشلم میں ایک سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے والے فلسطینی شخص کوگولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پرانے شہر میں پیش آیا اور اس میں دیگر چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ یروشلم پولیس کے مطابق فلسطینی شخص نے ایک یہودی مذہبی سکول کے باہر تعینات سکیورٹی گارڈ کو اس کی بندوق چھین کر کندھے پرگولی مار دی اور فرار ہو گیا۔ اس پر سکیورٹی گارڈ کے ایک ساتھی نے اس فلسطینی کا پیچھا کیا اور دونوں کے درمیان شہر کی تنگ گلیوں میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جس سے شہری زخمی ہوئے جبکہ بعد ازاں مذکورہ فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ پرانے شہر کا علاقہ مشرقی یروشلم میں واقع ہے اور یہاں مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں کے اہم مذہبی مقامات ہیں۔ مشرقی یروشلم پر 1967 سے اسرائیل کا قبضہ ہے جسے بین الاقوامی برادری تسلیم نہیں کرتی۔ فلسطینی اس علاقے کو اپنا دارالخلافہ بنانا چاہتے ہیں لیکن اسرائیل پورے یروشلم شہر کو اپنا حصہ سمجھتا ہے۔ | اسی بارے میں غزہ: شدید معاشی بحران کا خدشہ10 August, 2007 | آس پاس اسرائیلی فضائی حملہ، ایک ہلاک04 August, 2007 | آس پاس ’امن کیلیےموقع کے استعمال کا وقت‘02 August, 2007 | آس پاس یروشلم: فلسطین اسرائیل بات چیت09 July, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||