یروشلم: فلسطین اسرائیل بات چیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کی وزیر خارجہ زِپی لِیونی نے نئے فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض سے یروشلم میں ملاقات کی ہے۔ فلسطینی وزیر اعظم نے پچھلے ماہ ایمرجنسی حکومت کے قیام کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ اسرائیلی وزیرِ خارجہ کی وزیراعظم فیاض سے ملاقات کو فلسطینی صدر محمود عباس کے لیے اسرائیل کے لیے حمایت کا مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے۔ ملاقات کے بعد اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں فلسطینی انتظامیہ میں صورتحال کے علاوہ اسرائیلی سکیورٹی اور فلسطینی علاقوں میں لوگوں کے مسائل کے موضوعات زیر بحث آئے۔ ادھر فلسطینی وزیر اعظم کے دفتر کے ایک اہلکار نے اس ملاقات کے بارے میں کہا کہ اس میں وسیع سیاسی موضوعات پر بات کی گئی اور یہ بات چیت ’اِدھر ادھر سے چیک پوسٹ ہٹانے جیسے مسائل پر نہیں تھی‘۔ اتوار کو اسرائیلی کابینہ نے ڈھائی سو فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا تھا۔ یروشلم میں بی بی سی کی نامہ نگار کے مطابق سفارتکاری کے اس سلسلے سے نئی فلسطینی کابینہ اور اسرائیل کے درمیان بہتر تعلقات کا عندیہ ملتا ہے۔ یہ سلسلہ حماس کے غزہ کے علاقوں کے کنٹرول سنبھالنے کے صرف تین ہفتے بعد شروع ہوا ہے۔ اس کے بعد فلسطینی تنظیمیں بالکل بٹ گئیں اور اس وقت غرب اردن پر فتح کا کنٹرول ہے جبکہ غزہ پر حماس کا کنٹروکل ہے۔ | اسی بارے میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کامعاہدہ08 July, 2007 | آس پاس فلسطینی: مہینوں بعد پوری تنخواہ05 July, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||