’برطانیہ عالمی ذمہ داریاں نبھائےگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے نامزد وزیراعظم اور موجودہ وزیرخزانہ گورڈن براؤن نے حکمران جماعت لیبر پارٹی کی قیادت باضابطہ طور پر سنبھالی ہے۔ اور وہ بدھ کے روز نئے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ قیادت سنبھالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ برطانیہ،عراق اور افغانستان میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھائے گا۔ وزیراعظم ٹونی بلیئر نے مانچسٹر میں اپنی جماعت کی ایک خصوصی کانفرنس میں گورڈن براؤن کو لیبر پارٹی کی قیادی سونپی۔ ٹونی بلیئر نے کہا کہ گورڈن براؤن میں ایک اچھا وزیر اعظم بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ گورڈن براؤن نے لیبر پارٹی کے کارکنوں سے کہا کہ وہ بڑے فخر کے ساتھ اپنی پارٹی اور ملک کی عظیم ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ٹونی بلیئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بلیئر نے برطانیہ کو مضبوط، خوشحال، اور مزید منصفانہ اور روادار معاشرہ بنایا ہے۔ گورڈن براؤن نے اگرچہ اس بات کا اعتراف کیا کہ عراق پر حملے کے وقت اختلاف رائے موجود تھا تاہم برطانیہ، عراق اور افغانستان کے معاملے میں اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ انہوں نے اپنی جماعت لیبرپارٹی کے بارے میں کہا کہ اب پارٹی کے معاملات میں ارکان کو زیادہ عمل دخل حاصل ہوگا اور پارٹی کی نائب سربراہ، جماعت کی چیئرپرسن بھی ہوں گی۔ اس قبل ہیریٹ ہرمن لیبر پارٹی کی نئی نائب سربراہ منتخب ہوئیں۔ اس عہدے کے لیے انہوں نے پچاس اعشاریہ چار فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف ایلن جانسن کو انچاس اعشاریہ چھ فیصد ووٹ ملے۔ ہیریٹ ہرمن، گورڈن براؤن کے قریبی لوگوں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کا انتخاب پارٹی میں ان کی شاندار واپسی کے مترادف ہے کیونکہ 1998 میں ایک تنازعہ کے بعد انہیں ٹونی بلییر کی پہلی کابینہ سے نکال دیا گیا تھا۔ نائب سربراہ کے عہدے کی مہم کے دوران انہوں نے عراق پر حملے کے حق میں ووٹ دینے پر افسوس ظاہر کیا تھا اور گوانتا نامو بے کے بارے میں امریکی حکومت کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی اپیل کی تھی۔ | اسی بارے میں گورڈن براؤن: آئندہ لائحہ عمل کا اشارہ 26 September, 2005 | آس پاس براؤن میدان میں اترنے کو تیار11 May, 2007 | آس پاس لیبر پارٹی کو شکست کا سامنا04 May, 2007 | آس پاس ٹونی بلیئر کی کہانی10 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||