راکٹ حملہ، اسرائیلی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی حکام کے مطابق سدروت نامی شہر میں ایک عورت غزہ کی پٹی سے کیے جانے والے راکٹ حملے میں ہلاک ہوگئی ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ راکٹ اسرائیلی خاتون کی گاڑی پر لگا جس سے وہ تباہ ہوگئی اور خاتون ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسیں۔ گاڑی میں سوار ایک اور شخص بھی اس واقعے میں زخمی ہوا ہے۔ گزشتہ برس نومبر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ راکٹ حملے میں کوئی اسرائیلی مارا گیا ہو۔ یہ راکٹ حملہ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک مہاجر کیمپ پر اس فضائی حملے کے بعد کیا گیا ہے جس میں مبینہ طور پر اسلامک جہاد کے چار کارکن مارےگئے تھے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل کے وزیرِ خارجہ زپی لیونی اور یورپی یونین کے امورِ خارجہ کے سربراہ ہاوئیر سولانا نے سدروت میں ملاقات کے بعد موجود تھے تاہم اس حملے سے ان دونوں رہنماؤں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ایک اندازے کے مطابق اسرائیلی علاقے پر پیر کو تیرہ راکٹ پھینکے گئے۔ ان حملوں کو اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فضائی حملوں میں عام شہریوں سمیت تیس افراد کی ہلاکت کا ردعمل مانا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں حماس رہنما کےگھر حملہ، آٹھ ہلاک20 May, 2007 | آس پاس غزہ پر رات بھر اسرائیلی حملے20 May, 2007 | آس پاس غزہ پر ایک اور اسرائیلی حملہ19 May, 2007 | آس پاس غزہ پراسرائیلی حملے، تصادم جاری 19 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||