اسرائیلی کارروائیاں، آٹھ فلسطینی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کو نابلوس میں الاقصٰی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان ہلاکتوں کے ساتھ ہی حالیہ واقعات میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل سنیچر کو غزہ اور مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوران چھ فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے۔شمالی غزہ میں ایک کار پر اسرائیلی طیارے کے میزائل حملے میں ایک فلسطینی مارا گیا تھا جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے تین فلسطینی مزاحمت کاروں کوگولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ سنیچر کو اسرائیلی فوجیوں کا نشانہ بننے والے افراد میں اسلامک جہاد کا ایک کارکن اور الاقصٰی بریگیڈ کے دو ارکان شامل تھے۔ ان افراد کو جنین میں کار پر فائرنگ کر کے مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے الاقصٰی بریگیڈ کے مزاحمت کاروں کے نام عباس الدماج اور احمد اسایہ بتائے گئے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے بھی ان ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ایک خفیہ یونٹ نے کار کو نشانہ بنایا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ جنین میں ہی اسرائیلی کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار ااور ایک لڑکی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ تین فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی شہر صدرات پر تین راکٹ پھینکے جن میں سے ایک کا نشانہ مقامی آبادی کا ایک گھر بنا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق راکٹ حملے کے بعد دو افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ان راکٹ حملوں کے بعد ہی اسرائیلی طیارے نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں اسلامک جہاد کا ایک رکن ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھی صائب اراکات نے ان پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے’ ان کارروائیوں سے تشدد کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچا ہے اور یہ بہت غلط بات ہے‘۔ | اسی بارے میں خان یونس میں جھڑپیں، تین ہلاک24 February, 2007 | آس پاس غزہ میں اسرائیلی ’نسل پرستی‘24 February, 2007 | آس پاس غزہ میں اسرائیل کا ’غائبانہ ہاتھ‘18 January, 2007 | آس پاس غزہ: تین بچوں سمیت چار ہلاک11 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||