BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 April, 2007, 09:14 GMT 14:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
روم میں زائرین کا ایسٹر اجتماع

روم کے قدیم کلولسیم میں نکالے جانے والے جلوس کی قیادت پوپ نے کی
اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہزاروں زائرین نے ایسٹر کے سلسلہ میں ہفتہ بھر کی تقریبات اور اجتماعات کا آغاز کیا ہے۔

اس سلسے میں پاپائے روم پوپ بینیڈکٹ دنیا بھر کے مسیحوں کے نام اپنا خصوصی پیغام اتوار کی صبح ایک دعائیہ تقریب میں دیں گے۔


جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات انہوں نے روم کے قدیم بڑے کلیسا میں گڈ فرائیڈے کی خصوصی رسومات ادا کیں۔

ایسٹر حضرت عیسیٰ کو دی جانے والی اذیتوں اور انہیں مصلوب کیے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

جمعہ کی رات شمعیں اٹھائے ہزاروں عام زائرین اور رومن کیتھولک چرچ کی اہم شخصیات نے پوپ کی قیادت میں ایک جلوس نکالا جو دو ہزار سال پرانے کھنڈرات کے پرپیچ راستوں سے گزرا۔

سنیچر کی رات پوپ بینیڈکٹ سینٹ پیٹرز کے چرچ میں ایسٹر کے نصف رات کے اجمتاع میں بھی شریک ہوں گے۔ یہ اجتماع جوں ہی شروع ہوگا چرچ کی تاریکی میں ڈوبی ہوئی اس عظیم الشان عمارت میں ہر طرف یکایک روشنی کر دی جائے گی جو حضرت عیسیٰ کے دوبارہ اٹھا لیے جانے کے وقت کی عکاسی کرے گی۔

جلوس میں شریک ہزاروں زائرین نے شمعیں اٹھائی ہوئی تھیں

اتوار کی صبح پوپ ایک مرتبہ پھر شہر روم اور باقی دنیا پر رحمتوں کی دعا کے لیے ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔

پوپ بینیڈکٹ کچھ ہی دنوں میں اسّی برس کے ہو جائیں گے۔

ان تقریبات کے علاوہ توقع ہے کہ ہزاروں لوگ اتوار کو روم کے مرکز میں ایک جلوس نکالیں گا جس کا مقصد ان بین الاقوامی کوششوں کی حمایت ہے جو کہ دنیا کے کئی ممالک میں سزائے موت کو ختم کرنے کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔

اگرچہ موت کی سزا زیادہ تر ممالک میں ختم کر دی گئی ہے تاہم دنیا کے چند ممالک میں یہ ابھی تک جاری ہے۔

اسی بارے میں
پوپ: گفت وشنید ہونی چاہیے
29 November, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد