9/11:خالد شیخ کا ’اعترافِ جرم‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی محکمۂ دفاع کا کہنا ہے کہ گیارہ ستمبر سنہ 2001 کو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے مبینہ ’ماسٹر مائنڈ‘ خالد شیخ محمد نے ’اعترافِ جرم‘ کر لیا ہے۔ پنٹاگون کی جانب سے جاری کردہ ایک عدالتی دستاویز کے مطابق خالد شیخ محمد کا کہنا تھا’میں ابتداء سے انتہا تک 11/9 کا ذمہ دار ہوں‘۔ دستاویز کے مطابق خالد شیخ نےگوانتانامو بے کیمپ میں جاری سماعت کے دوران بگ بین اور لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کی انتیس کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا بھی اعتراف کیا ہے۔ محکمۂ دفاع کے مطابق گوانتانامو بے کیمپ میں ہونے والی عدالتی کارروائی میں خالد شیخ محمد کو ایسا دشمن جنگجو قرار دیا گیا ہے جنہیں غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ اس فیصلے سے خالد شیخ محمد پرگوانتامو بے میں خصوصی فوجی ٹرائبیونل کے تحت مقدمہ چلانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ چار برس قبل خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا۔ خالد شیخ کو مارچ 2003 میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں القاعدہ کے سینئر ترین رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔گرفتاری کے بعد سےگوانتانامو بے منتقلی تک خالد شیخ کو کسی نامعلوم محفوظ مقام پر رکھا گیا تھا۔ پنٹاگون حکام کی جانب سے جاری کردہ دستاویز خالد شیخ کے عربی میں دیے گئے بیان کا ترجمہ کرنے اور اس میں سے خفیہ معلومات حذف کرنے کے بعد فراہم کی گئی ہے۔اس کے مطابق خالد شیخ محمد نے1993 میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے، اور امریکن ائر لائن کے طیارے کو تباہ کرنے کی ناکام سازش کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ خالد شیخ نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے پوپ جان پال دوئم اور امریکی صدر بل کلنٹن کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔ بی بی سی کے سکیورٹی نامہ نگار گورڈن کریرا کے مطابق خالد شیخ محمد کے اعتراف جرم میں کچھ نیا نہیں اور نائن الیون کے حوالے سے ان سے کی جانے والی تفتیش کی ایک دستاویز انٹرنیٹ پر بھی موجود ہے۔ نامہ نگار کے مطابق اہمیت اس بات کی ہے کہ خالد شیخ نے یہ اعترف ایک عدالتی کارروائی میں کیا ہے جس سے ان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلنے کے امکانات واضح ہو گئے ہیں۔ | اسی بارے میں القاعدہ کا سرکردہ رکن گرفتار29 July, 2004 | پاکستان خالد شیخ محمد کون ہیں؟02.03.2003 | صفحۂ اول گیارہ ستمبر: خالد شیخ نے کیا بتایا؟22 September, 2003 | صفحۂ اول ’پرل کا قتل خالد شیخ نے نہیں کیا‘23 October, 2003 | صفحۂ اول ابو فراج انتہائی مطلوب کیوں؟ 04 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||