BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 February, 2007, 13:39 GMT 18:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بطور سزا بال کاٹ کر پھرایا گیا

فائل فوٹو
قبائلی علاقوں میں طالبان کے اپنے قوانین چلتے ہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے تحصیل میر علی میں جمعرات کی صبح مقامی طالبان نے سزا کے طور پر تین مبینہ ڈاکوؤں کی مونچھیں، بھنویں اورسر کے بال کاٹ کر انہیں سر بازار پھرایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ افراد قبائلی علاقے سے متصل صوبہ سرحد کے شہر بنوں میں جمعرات سے شروع ہونے والی تبلیغی اجتماع سےایک گاڑی چرانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں تھے کہ مقامی طالبان نے انکو پکڑ لیا۔

عینی شاہدین کے بقول ان افراد کی مونچھیں، بھنویں اور سر کے بال کٹوائے گئے تھے اوران کو پانچ گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے میں گاڑی پر کھڑا کر کے میرعلی بازار میں گھمایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق بازار میں گھمانے کے بعد مقامی طالبان مبینہ ڈاکوؤں کو اپنے ساتھ لےگئے جبکہ مقامی انتظامیہ اس موقع پر غیر حاضر تھی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ افراد کون تھے اور انکا تعلق کس علاقے سے تھا۔ سرکاری سطح پراس واقعہ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کا اثر و نفوذ زیادہ ہے۔گزشتہ سال بھی مقامی طالبان نے تقریباً تئیس مبینہ ڈاکوؤں اور چوروں کے سر قلم کیے تھے۔

وزیرستان کے طالبان کی طرز پر افغانستان میں طالبان نے اپنی دور حکومت میں پاکستان کے سرحدی شہر چمن کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے سر کے بال کاٹ دیئے تھے۔ فٹ بال ٹیم افغانستان کھیلنے گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد