اسرائیل: خود کش حملہ، 3 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے سیاحتی مرکز ايلات میں ایک بیکری پرخود کش حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق اسرائیل کے بحرہ احمر پر واقع سیاحتی مرکزايلات کے رہائشی علاقے میں واقع ایک بیکری پر خود کش حملے میں کم از کم تین لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اپریل 2006 کے بعد یہ پہلا خود کش حملہ ہے۔ فلسطینی کے تین مختلف گروہوں، العقصیٰ برگیڈ، اسلامک جہاد نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک سے زیادہ خود کش حملہ آور ايلات میں ہیں اور ابھی مزید حملے ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی ریڈیو نےعینی شاہدین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حملہ میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی ہڈیاں ہر طرف بکھری پڑی ہیں۔ بحرہ احمر کی یہ سیرگاہ اسرائیلی اور غیر ملکی سیاحوں میں مقبول ہے اور فلسطینی حملہ آوروں سے محفوظ تصور کی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں اولمرت کا صدر سے استعفی کا مطالبہ24 January, 2007 | آس پاس اسرائیلی کابینہ کے پہلے عرب وزیر28 January, 2007 | آس پاس قیام امن کے لیے اولمرت کا منصوبہ27 November, 2006 | آس پاس ایہود اولمرت پر استعفی کا دباؤ17 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||