اسرائیلی کابینہ کے پہلے عرب وزیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی کابینہ نے بھاری اکثریت سے اپنے پہلے عرب مسلمان وزیر غالب مجدلہ کے حق میں رائے دہی کی ہے۔ غالب کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے۔ کابینہ کے صرف ایک وزیر نے اس تعیناتی کے خلاف ووٹ دیا ہے اور وہ ہیں نائب وزیر اعظم اوگدور لبرمین۔ نائب وزیر اعظم ایک سخت گیر قوم پرست جماعت کے رہنما بھی ہیں۔ اسرائیلی آبادی میں بیس فیصد افراد اسرائیلی عرب ہیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو لیبر پارٹی کی جانب سے لبرمین کی پارٹی کی مخالفت میں اٹھایا گیا قدم سمجھا جارہا ہے اور یہ لبر مین کی قوم پرست جماعت کے اسرائیلی عرب مخالف موقف کے برعکس بھی ہے۔ غالب مجدلہ کو کوئی خصوصی محکمہ نہیں سونپا گیا ہے۔ سن 2002 میں صالح تعریف کو بھی وزیر بے محکمہ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنی تعیناتی کے کچھ ہی عرصے بعد استعفٰی دے دیا تھا۔ ان پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ سن 2003 میں ان پر جرم عائد کردیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کا مطالبہ13 January, 2007 | آس پاس غزہ میں اسرائیل کا ’غائبانہ ہاتھ‘18 January, 2007 | آس پاس اسرائیلی صدر پر استعفیٰ کا دباؤ23 January, 2007 | آس پاس جنوبی ایشیا: انسانی حقوق کی پامالی18 January, 2006 | آس پاس ’لبنان میں حالات اب بھی نازک‘22 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||