بغداد: بم حملوں میں 15 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد میں پولیس کا کہنا ہے کہ دو خودکش کار بم حملوں میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حملے بغداد کے مشرقی حصے میں ہوئے جو کہ شیعہ اکثریتی علاقہ ہے۔ دونوں حملے بغداد کے نواحی علاقے بغداد جدیدہ کے ایک مصروف کاروباری علاقے میں چند لمحوں کے وقفے سے کیے گئے۔ پہلے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور اسی دوران دوسرے حملہ آور نے دھماکہ کردیا جس میں دیگر دس افراد ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں پینتیس افراد زخمی بھی بتائے جارہے ہیں۔ عراقی دارالحکومت میں حالیہ چند روز دن کے دوران مصروف بازاروں اور کمرشل علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس سلسلے کے بدترین دھماکوں میں ایک ہی دن میں 88 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بغداد کے مرکزی حصے میں چند افراد نے ایک کمپیوٹر سینٹر کے آٹھ ملازمین کو اغوا کرلیا۔ کہا جارہا ہے کہ اغوا کاروں نے کمانڈو یونیفارم پہن رکھے تھے۔ ایک ہی روز قبل بغداد میں پالتو جانوروں کے بازار میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں عراق: بم دھماکوں میں 130 ہلاک22 January, 2007 | آس پاس ’مزاحمت کاروں کا صفایا ہوگیا ہے‘25 January, 2007 | آس پاس بغداد: گرین زون پر حملہ، 25 ہلاک25 January, 2007 | آس پاس بغداد: حیفہ میں شدید لڑائی24 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||