تین سال بعد لائن آف کنٹرول پر جھڑپ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی مسلح افواج میں تین سال کی فائر بندی کے بعد بدھ کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھارتی سکیورٹی حکام کے مطابق اس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پاکستانی حکام نے بھارتی سکیورٹی فورس پر یک طرفہ فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرتین سال بعد ہونےوالی اس جھڑپ میں اس کے دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئِے ہیں۔ بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کچھ شدت پسندوں کو بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں داخل ہونے میں مدد کرنے کے لیے فائرنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فائرنگ کے جواب میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے بھی فائرنگ کی۔ مگر پاکستانی فوج کے ترجمان نے کنٹرول لائن پر مسلح جھڑپ سے متعلق بھارت کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے اُسے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
اسلام آباد سے بی بی سی کے نامہ نگار اعجاز مہر نے بتایا ہے کہ فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کے مطابق سترہ جنوری کی صبح سوا دو بجے بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے گاؤں نجوال کے شمال میں واقع بارڈر سکیورٹی فورس یعنی ’بی ایس ایف‘ کے اہلکاروں نے فائرنگ کی جو سوا تین بجے تک جاری رہی۔ ترجمان کے مطابق نجوال پاکستان کے ضلع سیالکوٹ کے علاقے پکھلیاں کے گاؤں رامپورہ کے سامنے واقع ہے اور پاکستان رینجرز نے ’ایک گولی بھی نہیں چلائی۔‘ صبح جب پاکستان رینجرز نے بھارتی فورس سے فائرنگ کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ انہیں رات کو سرحد کے قریب نقل حمل کا شبہہ ہوا تو اس پر فائرنگ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز نے بھارت سے فوجی کمانڈروں کی سطح پر اس واقعہ کے بارے میں ملاقات کرنے کا بھی کہا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی فورس نے سرحد پر فائرنگ کی ہو بلکہ ماضی میں بھی ایسے چند واقعات رونما ہوئے ہیں اور پاکستان بھارتی حکام سے یہ معاملہ اٹھا چکا ہے۔ بھارت اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان کشمیر میں سن دو ہزار تین میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد کوئی مسلح جھڑپ نہیں ہوئی تھی۔ | اسی بارے میں لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کا اعلان23 November, 2003 | پاکستان کشمیریوں کامحتاط ردعمل23 October, 2003 | صفحۂ اول ’جنگ بندی کی نئی تجویز‘16.07.2003 | صفحۂ اول لائن آف کنٹرول: فائرنگ، ہلاکتیں02 September, 2003 | صفحۂ اول ایل او سی پر امن رہا26 November, 2003 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||