’پھانسی کی فلم دکھانا شرمناک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے نائب وزیراعظم جان پریسکاٹ نے صدام حسین کو پھانسی کی سزا دینے کے طریقہ کار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھانسی دیے جانے کی ویڈیو فلم منظرعام پر آنا شرم کی بات ہے۔ وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے چھٹی پر ہونے کے سبب پریسکاٹ کے پاس وزیر اعظم کےدفترکا چارج بھی ہے۔ بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں پریسکاٹ نے کہا’ صدام کو تختہ دار پر لٹکائے جانے کی ویڈیو فلم انٹرنیٹ پر آنا ناقابل قبول ہے‘۔ ا نہوں نے کہا جس کسی نے بھی یہ کام کیا ہے وہ نہایت ہی شرم کی بات ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب عراق کے کسی لیڈر کی پھانسی کی فلم بنائی گئی ہو۔ اس سے پہلے سن 1963 میں وزیر اعظم عبدالکریم قاسم کی پھانسی کی ویڈیو فلم بنائی گئی تھی اور اسے دکھایا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ’پھانسی انتقامی عمل نہیں تھا‘31 December, 2006 | آس پاس شکاری کے ڈرائنگ روم کی ٹرافی30 December, 2006 | آس پاس صدام: آخری لمحات کی غیر سرکاری ویڈیو31 December, 2006 | آس پاس صدام حسین کی پھانسی کی ویڈیو30 December, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||