ہلمند گورنرکے دفتر میں خود کش حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صوبہ ہلمند کے گورنر کے دفتر کے اندر خود کش بم حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ انہوں نے کرایا اور حملہ آور کا تعلق بھی ہلمند صوبے سے تھا۔خود کش بم حملے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رواں سال میں صوبہ ہلمند میں تشدد کی کاررائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نیٹو افواج میں شریک برطانوی فوجیوں کی اکثریت صوبہ ہلمند میں تعینات ہے۔ افغانستان میں بی بی سی کے نمائندے ایلسٹر لیتھیڈ کے مطابق خود کش آور نے گورنر کے دفتر میں گھس اپنے جسم سے لگے بم کو پھاڑ لیا۔ اس سے پہلے بھی ہلمند کے گورنر پر کئی حملے ہو چکے ہیں۔ حال ہی گورنر کو بتا دیا گیا تھا کہ اس کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں ’امن معاہدوں سے حملے بڑھے ہیں‘11 December, 2006 | آس پاس برطانیہ: ہلمند میں حملہ ضروری تھا15 July, 2006 | آس پاس خودکش حملے میں تین افغان ہلاک03 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||