BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 November, 2006, 13:17 GMT 18:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیروت: جنازے میں ہزاروں شریک
پیئر الجمیل کے جنازہ
کارکنوں نے پیئر الجمیل کے تابوت کو پارٹی کے جھنڈے سے لپیٹ رکھا ہے
شام مخالف سیاستدان پیئر الجمیل کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے جھنڈے اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور وہ سینٹ جارج کیتھڈرل کے قریب اکھٹے ہوئے۔

اس جنازے کو ایک سیاسی ریلی کی حیثیت سے بھی دیکھا جا رہا ہے۔ دارلحکومت میں کشیدگی کے خدشے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

لبنانیوں کی بڑی تعداد نے شام کی حکومت کو پیئر الجمیل کے قتل میں ملوث قرار دیا ہے لیکن دمشق سے جاری بیانات نے اس طرح کے الزامات کو رد کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان سے آنے والی اس درخواست پر کہ وہ پیئر الجمیل کے قتل کی تحقیق کرے، آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

لبنان میں قتل ہونے والے شام مخالفین
فروری 2005: سابقہ وزیر اعظم رفیق ہراری
جون 2005: شام مخالف صحافی سمیر کاسیر
جون 2005: سابقہ کمیونسٹ رہنما جارج ہاوی
دسمبر 2005: شام مخالف رکن پارلیمنٹ جبران تیونی
نومبر 2006: وزیر صنعت پیئر الجمیل

لبنان کے وزیرِ صنعت اور میرو نائٹ کرسچن رہنما پیئر الجمیل کو بیروت میں منگل کے روز نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔ پچھلے دو سالوںپیئر الجمیل سمیت پانچ شام مخالف لبنانی رہنماؤں کا قتل کیا جا چکا ہے۔

پیئر الجمیل کے قتل کے بعد لبنان میں جاری سیاسی بحران میں مذید اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل شام نواز چھ وزراء نے کابنیہ میں اپنے استعفے دے دیے تھے۔ اگر کابنیہ کے مذید دو وزیر ہلاک یا مستعفی ہو جاتے ہیں تو لبنان کی حکومت ختم ہو جائے گی۔

امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ وہ لبنان کی خودمختاری کی حمایت کریں گے جو کہ ایران اور شام کی دخل اندازی کی وجہ سے ختم ہو گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد