BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 October, 2006, 10:58 GMT 15:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلوی امام رخصت چاہتے ہیں
شیخ تاج الدین الہلالی
میرے بیان کو ثیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا: شیخ الہلالی
آسٹریلیا میں سڈنی کے متنازعہ امام شیخ تاج الدین الہلالی نے، جنہیں مسجد ایسوسی ایشن نے خواتین کے بارے میں ایک بیان دینے پر تین ماہ کے لیے معطل کیا تھا، غیر معینہ مدت کے لیے چھٹی کی درخواست دی ہے۔

اس سے قبل امام الہلالی کو سینے میں درد کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ امام الہلالی پیر کو لبنانی مسلمانوں کی ایک تنظیم سے ملاقات کے دوران بیہوش ہو گئے تھے جہاں سے انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گا۔

لبنانی مسلمانوں کی تنظیم نے امام الہلالی کا بیان پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کے واقعات ان کی صحت پر اثر انداز ہوئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے خاندان اور ان کو کچھ عرصے کے لیے تنہا چھوڑ دیں۔

امام الہلالی نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ ’غیر مناسب لباس‘ پہننے والی عورتیں جنسی زیادتی کی دعوت دیتی ہیں۔ انہوں نے ایسی خواتین کا ’غیر محفوظ گوشت‘ سے موازنہ کیا جسے انہوں نے کہا کہ بِلی کھا سکتی ہے۔ ’اگر عورت اپنے گھر میں، اپنے کمرے میں، حجاب میں رہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا‘۔

امام الہلالی نے اپنے تازہ ترین بیان میں اپنے خطاب پر معذرت بھی طلب کی ہے۔ انہوں ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کے خطاب کو ثیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا تھا۔ لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جو موازنہ کیا تھا وہ ’آسٹریلوی معاشرے اور بالخصوص مغربی معاشرے کے لیے ناقابل قبول تھا‘۔

سڈنی کی مسجد ایسوسی ایشن نے گزشتہ ہفتے امام الہلالی کو ان کے خطاب کی اشاعت کے بعد تین ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا لیکن امام الہلالی نے کہا تھا کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد