نئے سیکریٹری جنرل کی نامزدگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ بان کیمون کو کوفی عنان کی جگہ اقوام متحدہ کا نیا سیکریٹری جنرل نامزد کر دیا گیا ہے۔ اب امید ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی رواں ہفتے کے دوران ان کی تقرری کے لئے ووٹ ڈالے گی۔ ان کے پیشرو کوفی عنان اکتیس دسمبر کو دس سال تک سیکریٹری جنرل رہنے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بان کیمون کو ورثہ میں ایک ایسی اقوام متحدہ ملے گی جس کے اہم اہداف میں دارفور، ایران اور اقوام متحدہ میں اصلاحات شامل ہوں گے۔ اقوام متحدہ کی پندرہ رکنی کونسل نے بان کی مون کی آٹھویں سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ جنوبی کوریا کے باسٹھ سالہ وزیر خارجہ نے کونسل کی غیر رسمی ووٹنگ کے چاروں ادوار میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس عہدے کے باقی پانچ امیدواروں نے خود کو اس مقابلے سے باہر کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ میں اس بات پر وسیع اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ ادارے کا اگلا سیکریٹری جنرل بر اعظم ایشیاء سے ہونا چاہیئے۔ اس سے قبل برما کے یو تھانٹ واحد ایشیائی سیکریٹری جنرل تھے جو اس عہدے پر انیس سو اکسٹھ سےانیس سو اکہتر تک تعینات رہے۔ اپنی نامزدگی کے بعد بات کرتے ہوئے مسٹر بان نے کہا کہ یہ اننتخاب ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہ کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری دھماکے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ مسٹر بان کے مطابق اگر ان کی تقرری ہو جاتی ہے تو وہ شمالی کوریا کے جوہری معاملے سمیت، جو کہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے، تمام مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ مسٹر بان ایک منجھے ہوئے سفارتکار ہیں جو ترقی کرتے کرتے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ بنے۔ اپنے آئندہ کردار کی کچھ مثالیں دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کو ایک زیادہ موثر اور مستعد ادارہ بناے کا وعدہ کرتے ہیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مسٹر بان ایک ایسی تنظیم کے سربراہ بن رہے ہیں جسے سوڈان اور لبنان سمیت دنیا کے کئی پیچیدہ ترین مسائل کا سامنا ہے۔ | اسی بارے میں شمالی کوریا:’اعلان اشتعال انگیز ہے‘03 October, 2006 | آس پاس اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل 02 October, 2006 | آس پاس ایران: لبنان قرارداد کی حمایت03 September, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملہ خلاف ورزی ہے:عنان19 August, 2006 | آس پاس اقوام متحدہ:امریکہ کی ناراضگی08 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||