BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 October, 2006, 12:22 GMT 17:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی اختلافات جلد حل کریں: رائس
رائیس اور عراق کے وزیر اعظم
فرقہ وارنہ تشدد کو روکنے کے لیئے عراقی رہنماؤں کو جلد اقدامات کرنا ہوں گے
امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس عراق کے شمال میں کُرد رہنماؤں سے ملاقات کر رہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں کونڈولیزا رائس کُرد صدر مسعود برزانی سے ملی ہیں۔

توقع ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کردوں پر زور دیں گی وہ کہ سُنی اور شیعہ تنظیموں کے ساتھ مِل کر کام کریں جس میں خاص طور پر تیل کی آمدنی کی تقسیم کا معاملہ شامل ہے۔

رائس جمعرات کو بغیر پیشگی اعلان کے بغداد پہنچی تھیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم نوری مالکی سے ملاقات کی۔ وہ کُرد رہنما سے ملاقات کے لیئے
پہاڑوں میں ان کی رہائش گاہ پر گئیں جنہوں نے حال ہی میں سرکاری عمارات میں عراقی پرچم کی نمائش بند کر کے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار جِم میور نے بتایا کہ کردوں کی طرف سے غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ تیل کی تلاش کے معاہدوں کے بارے میں بغداد میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔

عراق کے نئے آئین میں شمالی عراق میں کردوں کے لیئے خود مختاری کی بات کی گئی ہے لیکن آئین کی اس شق پر عملدرآمد کے معاملے میں اختلافات پائے جاتے ہیں جو کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔ سُنیوں کو خدشہ ہے کہ شمال میں کرد اور جنوب میں شیعہ تیل کے وسائل کے ساتھ علیحدہ ہو جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد صدر برزانی نے ایک مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملاقات کو مثبت قرار دیا۔ خبر رساں ایجنسی اے پی نے برزانی کے حوالے سے بتایا کہ عراقی کردوں کو حقِ خود ارادیت حاصل ہے لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ عراق کے لیئے ایک وفاقی، جمہوری اور کثیر القومی آئین کے پابند ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برزانی نے کہا کہ وہ عراق میں تیل کی آمدنی کی منصفانہ تقسیم کے حق میں ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار نے کہا کہ اگر کُرد آزادی کا مطلب ملک کے شمال میں تیل کے ذخائر پر ان کا کنٹرول ہوا تو امریکہ اس کی حمایت نہیں کرے گا۔

کونڈولیزا رائس دورے کے دوران اسرائیل اور فلسطین کے رہنماؤں سے ملاقات کر چکی ہیں۔

اسی بارے میں
رائس: صدر عباس کی حمایت
05 October, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد