کونڈولیزا رائس عراق پہنچ گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس ایک غیر اعلانیہ دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران عراق وزیر اعظم نوری مالکی اور دیگر اعلیٰ عراقی حکام سے ملاقات کریں گی جس میں عراق میں فرقہ وارنہ تشدد کو ختم کرنے والی کارروائیوں پر بات چیت کی جائے گی۔ کنوڈولیزرائس یروشلم میں اسرائیلی حکام سے بات چیت کے بعد عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچی ہیں۔ امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے میں عراق میں کار بم دھماکوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی تھی۔ کونڈولیزارائس نے اس سے قبل اپریل میں عراق کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران وہ عراق میں فرقہ وارانہ تشدد کو ختم کرنے کے لیئے عراق حکام پر زور دیں گی کہ وہ اپنے سیاسی اختلاف کو دور کریں۔ بغداد جانے سے قبل انہوں نے اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عراقی رہنماؤں کے لیئے وہ یہ پیغام لے کر جارہی ہیں کہ انہوں مسائل حل کرکے آگے بڑھنا ہے۔ بی بی سی جوناتھن بیل جو کونڈولیزرائس کے ساتھ سفر کررہے ہیں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی پرواز بغداد کے ہوائی اڈے کےقریب فائرنگ کی وجہ سے پینتس منٹ تاخیر سے بغداد پہنچی۔ کونڈولیزارائس کو بغداد کے ہوائی اڈے پر اتر کر بلٹ پروف جیکٹ پہنا کر امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بغداد کے گرین زون کے علاقے میں لے جایا گیا۔ | اسی بارے میں رائس: صدر عباس کی حمایت05 October, 2006 | آس پاس کونڈو لیزا رائس مشرق وسطیٰ میں 03 October, 2006 | آس پاس مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششیں29 September, 2006 | آس پاس 4000 غیرملکی ہلاک: القاعدہ29 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||