مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیئے دورے علاقے کے پر روانہ ہونے والی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس اتوار کے روز مشرق وسطی کے چار ملکوں، اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی کے علاقے، سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گی۔ دورے کا مقصد علاقے میں امن کی کوششوں کو پھر سے شروع کرنےکی کاوش ہے۔ ادھر اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرت نے کہا ہے کہ ان کی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات چند دنوں میں متوقع ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پچھلی دفعہ جولائی میں اس وقت علاقے کا دورہ کیا تھا جب اسرائیل نے دو فوجیوں کو چھڑاوانے کے لیئے لبنان پر حملہ کر رکھا تھا۔ ایہود اولمرت نے امن کے لیئے بہتر ماحول پیدا کرنے کے لیئے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کے پاس ہے وہ کسی فلسطینی کو رہا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ ایہود اولمرت نے شام کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقے میں دہشت گرد گروہوں، حماس اور حزب اللہ کی پشت پناہی کرتا ہے۔ | اسی بارے میں مشرقِ وسطیٰ : فائر بندی کیوں نہیں؟29 July, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملہ: شام لبنان سرحد بند29 July, 2006 | آس پاس امریکہ : انسانی حقوق کی پامالی29 July, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||