برطانیہ میں مدرسے کی تلاشی ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی پولیس نے سیسکس کاونٹی میں واقع جامعہ اسلامیہ سکول کی تلاشی ختم کر دی ہے۔ برطانیہ کی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے پہلی ستمبر کو جامعہ اسلامیہ پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے شک میں چھاپہ مارا تھا۔ باون ایکڑ پر پھیلے اس مدرسے میں صرف گیارہ طالبعلم اور بیس اساتذہ ہیں۔ پولیس چھاپے کے بعد مدرسے کو متبادل جگہ منتقل کر دیا گیا تھا لیکن اب طالبعلم اپنے مدرسے میں واپس آ گئے ہیں۔ برائٹن مسلم فورم کے ترجمان صابری بن عامیور نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم پولیس پر دباؤ ڈال رہے تھی کہ رمضان کے شروع پہلے مدرسے کی تلاشی ختم کر دی جائے۔ سسیکس پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جامیعہ اسلامیہ کی تلاشی ختم کر دی گئی ہے اور اب وہاں پولیس کا کوئی افسر موجود نہیں ہے۔ پولیس ترجمان کےمطابق مدرسے پر چھاپے کے دوران کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی پر باقاعدہ الزام عائد کیا گیا۔ | اسی بارے میں ’اسملامی فاشزم بڑھتی جا ئے گی‘25 August, 2006 | آس پاس بش کے الفاظ پر مسلمان مشتعل13 August, 2006 | آس پاس مسلمان ’فاشِسٹوں` کے خلاف جنگ:بش10 August, 2006 | آس پاس ’اسلامی دنیا کو بحران کا سامنا‘08 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||