BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 September, 2006, 14:15 GMT 19:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میرے الفاظ کو غلط سمجھا گیا: پوپ بینیڈکٹ
پوپ بینیڈکٹ
پوپ بینیڈکٹ کا کہنا ہے کہ انکے الفاظ کو غلط سمجھا گیا۔
پوپ نے ویٹیکن میں اپنے ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں اسلام کے لئے اپنے از حد احترام کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چودہویں صدی عیسوی کے بازنتین بادشاہ کے اسلام کے بارے میں جن تنقیدی بیانات کا حوالہ انہوں نے دیا تھا ان سے انکے اپنے خیالات میل نہیں کھاتے۔ تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ جرمنی میں انکے اس بیان کے نتیجے میں مختلف مذاہب و عقائد کے درمیان بامقصد مکالمہ شروع ہوسکے گا۔

انہوں نے ہزاروں معتقدین کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے مذہب اور تشدد کے حوالے سے ایک قول استعمال کیا تھا جسے بدقسمتی سے غلط سمجھا گیا۔ پوپ نے کہا ’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں قرون وسطٰی کے کسی بادشاہ کے الفاظ کو اپناؤں۔‘

’میں یہ واضح کرنا چاہتا تھا کہ مذہب کے ساتھ تشدد نہیں بلکہ منطق چل سکتی ہے جسے غلط انداز میں لیا گیا۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کے ذہنوں میں کوئی ابہام نہیں ہوگا کہ میرے نزدیک تمام عالمی مذاہب اور مسلمانوں کے لیئے جو ایک خدا کو مانتے ہیں اور جس سے عالمی امن، آزادی، انصاف اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں مدد ملتی ہے، احترام پایا جاتا۔‘

انہوں نے کہا ’جرمنی کی ریگنزبرگ یونیوورسٹی میں میرے الفاظ پر ابتدائی ردعمل کے بعد مجھے بھروسہ ہے کہ دیگر مذاہب کے ساتھ ساتھ جدید منطق اور عیسائی عقیدے کے درمیان بھی ایک مثبت بلکہ خود تنقیدی مکالمہ شروع ہوگا۔

روم میں بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ ولی نے بتایا ہے کہ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ پوپ نےگزشتہ ہفتے جرمنی میں کہے جانے والے اپنے الفاظ پر معذرت کی ہے۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا انکی یہ معذرت ان پر تنقید پر تُلے مسلمان قبول بھی کرتے ہیں یا نہیں۔

پوپ بینیڈکٹ کو مسلمانوں کی جانب سے غیر مشروط اور واضح معافی مانگنے کے مطالبے کا سامنا ہے۔ جبکہ اب تک وہ صرف یہ کہتے آئے ہیں کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے الفاظ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ جرمنی میں اپنی ایک تقریر میں پوپ بینیڈکٹ نے بازنطین بادشاہ مینوئل دوئم کے پیغمبرِ اسلام کے بارے میں جملوں کا حوالہ دیا تھا کہ انہوں نے تشدد کی عللاوہ دنیا کو کیا دیا ہے۔

پوپ کی اس تقریر کے ردعمل میں کئی دن تک مسلمان ممالک میں مظاہرے کئے جاتے رہے۔

اسی بارے میں
پوپ کی معذرت کا خیرمقدم
17 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد