BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 September, 2006, 06:42 GMT 11:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنرل اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع

جنرل اسمبلی
کوفی عنان کی سربراہی میں یہ جنرل اسمبلی کا آخری اجلاس ہے
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اکسٹھواں سربراہی اجلاس منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ دنیا بھر سے رہنما یہاں پہنچ گئے ہیں۔ ایسے میں نیویارک میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

سالانہ تقاریر کا آغاز آج برازیل سے ہوگا۔ اس کے بعد امریکی صدر جارج بش خطاب کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور جمہوریت کے فروغ کے لیئے اپنی پالیسوں کے حق میں دلائل دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ اس ضمن میں عراق، ایران، مشرقِ وسطیٰ اور افغانستان کے حالات کا خاص طور پر ذکر کریں گے۔

جنوبی افریقہ اور فن لینڈ کے بعد پانچویں نمبر پر پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کی باری آئے گی۔ توقع ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں دنیا پر زور دیں گے کہ اس مسئلے کی اصل وجوہات دور کرنے پرتوجہ دی جائے۔

صدر پرویز مشرف کی تقریر میں پاک۔بھارت بات چیت پر پیش رفت اور کشمیر کا لازمی ذکر شامل ہوگا۔

بھارتی وزیرِاعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ برازیل اور کیوبا کا دورے کے بعد واپس دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ان کی جگہ یہاں اس بار بھارت کی نمائندگی وزیرِ دفاع پرناب مُکھرجی کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان کی قیادت میں یہ جنرل اسمبلی کا ان کا آخری اجلاس ہوگا۔ اس موقع پر کوفی عنان نے خبردار کیا ہے عراق اس وقت خانہ جنگی کے دھانے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ عراق کو ٹوٹنے سےبچانے کے لیئے اسے عراقی رہنماؤں کے ساتھ مل کر فوری اقدام کرنے ہوں گے۔

کوفی عنان اس سال کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی جگہ لینے کے لیئے بھارت سمیت کئی ایشیائی ممالک کی طرف سے کوششیں جاری ہیں۔ دنیا کے اس اعلیٰ ترین سفارتی عہدے کا حتمی انتخاب اگلے دو ماہ میں متوقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد