| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ نے اثاثے منجمد کر دیئے
اقوام متحدہ نے بیس مزید افراد کو ان لوگوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جن کے اثاثے منجمد کئے گیے ہیں۔ یوں ایسے افراد یا تنظمیوں کو تعداد دو سو اکیس ہوگئی ہے جن کے اثاثے القاعدہ یا اسامہ بن لادن سے رابطوں کے شبہ میں منجمد کیے گئے ہیں۔ اس حکم کے تحت اقوام متحدہ کے تمام ارکان ملکوں پر لازم ہے کہ وہ ان لوگوں کے نقل و حمل کو روکیں، انہیں اسلحہ یا دیگر وسائل تک پہنچنے سے باز رکھیں اور ان کے اثاثے منجمد کر دیں۔ اس فہرست میں شامل ہونے والے نئے افراد میں سے زیادہ کا تعلق ملائشیا، انڈونیشیا اور فلیپائن سے ہے۔ ان افراد میں انڈونیشیا کے امام سمودرہ بھی شامل ہیں جنہیں گزشتہ روز ایک ملکی عدالت نے جزیرہ بالی میں بم دھماکے کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں ہونے والے ان دھماکوں میں دو سو دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ فہرست اقوام متحدہ کو امریکہ نے فراہم کی تھی۔ امریکہ میں ان لوگوں کے اثاثے پہلے ہی منجمد کیے جا چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |