برطانوی فوجی کا اقرار جرم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کورٹ مارشل کے دوران ایک برطانوی فوجی نے عراقی شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کااعتراف کرلیا ہے۔ یہ اعتراف کارپورل ڈونلڈ پینی نے جوکہ ’ڈیوک آف لنکاسٹر رجمینٹ‘ سے تعلق رکھتے ہیں، کیا ہے۔ یہ پینتیس سالہ فوجی ان سات برطانوی فوجیوں میں سے ایک ہیں جن کا جنگی جرائم کے الزامات کے تحت کورٹ مارشل کیا جا رہا ہے۔ البتہ انہوں نے فوجی عدالت کے سامنے جان بوجھ کر قتل کرنے اور عدالتی عمل کو ناکام بنانے کے الزامات سے انکار کیا ہے۔ غیر انسانی سلوک کے الزام کے تحت ڈونلڈ پینی سمیت تین اہلکاروں کو چارج کیا جارہا ہے اور ان کے خلاف ’انٹرنیشنل کرمنل کورٹ ایکٹ 2001‘ کے تحت کارروائی ہورہی ہے۔ اس قانون کے تحت یہ پہلے برطانوی فوجی ہیں جن کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔ جبکہ دیگر الزامات کے تحت ان فوجیوں کے خلاف انیس سو پچپن کے برطانوی فوجی قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔ | اسی بارے میں لندن میں جنگ مخالف مظاہرہ 17 October, 2004 | صفحۂ اول صدام کی عدالت میں خاموشی21 August, 2006 | صفحۂ اول ’امریکہ کی جنگ، 92,469 ہلاک‘11 September, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||