BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 October, 2004, 06:42 GMT 11:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن میں جنگ مخالف مظاہرہ

 جلوس برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے سے گزرتا ہوا ٹرافالگر سکوئر پہنچا۔
جلوس برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے سے گزرتا ہوا ٹرافالگر سکوئر پہنچا۔
لندن میں اتوار کو عراق میں جنگ کے خلاف ایک بہت بڑا جلوس نکالا گیا جس میں یورپ بھر سے آئے ہوئے ’پیس مؤمنٹ‘ کے ہزاروں حامیوں نے شرکت کی۔

لندن کے رسل اسکوئر سے شروع ہونے والی یہ ریلی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی ٹرافالگر اسکوئر پر ختم ہوئی جہاں اس نے ایک جلسے کی صورت اختیار کر لی۔

جرمنی سے آئے ہوئے غاک گروبز نے جو اس جلوس میں شریک تھا کہا کہ جرمنی فرانس، اٹلی، پولینڈ اور روس تک سے لوگ اس جلوس میں شرکت کے لیے لندن آئے ہیں۔

جلوس میں ہر عمر، ہر رنگ اور ہر نسل سے تعلق رکھنے والے مظاہرین شریک تھے۔ انہوں نے صدر بش اور وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے خلاف کتبے، بینر اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔

ایک پوسٹر پر صدر بش ، وزیر اعظم ٹونی بلیئر، روس کے صدر ولادمیر پوتن اور اسرائیلی وزیر اعظم ایرئیل شیرون کی تصاویر بنی ہوئی تھیں اور ان تصاویر کے اوپر جلعی حروف میں ’ٹیرورِسٹ‘ یا دہشت گرد لکھا ہوا تھا۔

جلوس کے شرکاء مختلف ٹولیوں اور گروپوں میں نعرے لگاتے ، امن کے حق میں گانے گاتے اور مختلف دہنوں پر رقص کرتے ٹرافلگر اسکوئر پہنچے۔ اس جلوس میں شریک ایک ٹولی پنجابی اور اردو گانوں پر بھی رقص کررہی تھی۔ اس ٹولی کے آگے آگے بنارسی لباس میں ملبوس دو خواتین آڑا پجما اور چلولی پہنے ہندوستانی انداز میں رقص کر رہی تھیں۔

جلوس میں لوگوں نے فلسطین کی آزادی کے حق میں بھی بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرے کا اہتمام ’برطانوی مسلم کونسل اور سٹاپ دی وار کوئیلیشن‘ نے کیا تھا۔ منتظمین نے دعوی کیا کہ مظاہرے میں پچاس ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔

عراق میں ہلاک کیے گئے برطانوی انجینیئر کینتھ بگلی کے خاندان نے عراق پر امریکی اور برطانوی قبضے کے خلاف مظاہرے کی حمایت کی۔

کینتھ بگلی کے بھائی پال بگلی نے ایک پیغام میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مظاہرے میں شرکت کرکے حکومت پر یہ ثابت کریں کہ برطانیہ کے لوگ آج بھی عراق پر قبضے کے مـخالف ہیں۔پال بگلی نے کہا ہے کہ لوگ عراق پر حملے کے خلاف جتنی بھی آواز اٹھائیں گے وہ اپنے آپ کو اتنا ہی محفوظ پائیں گے۔

جنگ کے خلاف یہ مظاہرہ لندن یورپین شوشل فورم کے تین روزہ اجلاس کے آخری روز کیا جا رہا ہے۔ فورم کا یہ اجلاس دنیا میں جنگ، نسلی تعصب اور بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری کو ختم کرنے کے خلاف تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد