BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 August, 2006, 16:36 GMT 21:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام کی عدالت میں خاموشی
صدام حسین
صدام حسین عدالت میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے۔
سابق عراقی صدر صدام حسین نے نسل کُشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر عدالت میں خاموشی اختیار کر لی ہے۔

بغداد میں سات ملزمان کو انیس سو ستاسی میں کرد مخالف کارروائی کے سلسلے میں الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ایک لاکھ بیاسی ہزار افراد اس کارروائی میں ہلاک ہوئے تھے۔

صدام حسین اور سات دیگر ملزمان کا انیس سو بیاسی میں شعیوں کو دوجیل کے مقام پر قتل کرنے کے واقعے میں مقدمہ مکمل ہوچکا ہے۔ اس کا فیصلہ سولہ اکتوبر کو متوقع ہے۔

اس تازہ مقدمے میں ساتوں ملزمان عدالت میں موجود تھے۔ صدام کی جانب سے خاموشی پر جج نے خود ہی ان کی جگہ ان کے بےقصور ہونے کا موقف دائر کر دیا۔

اس کرد مخلف کارروائی کی وجہ سے صدام حسین کے کزن علی حسن الماجد کو ’کیمیکل علی‘ کا نام دیا گیا تھا۔ انہوں نے بھی عدالت میں اس معاملے پر خاموشی اختیار کرلی۔

دیگر ملزمان میں سابق وزیر دفاع سلطان ہاشم احمد، سابق انٹیلیجنس سربراہ صابر عبدالعزیز اور چند دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔ ان تمام ملزموں کو پر جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہوسکتی ہے۔

اسی بارے میں
’عراق صورتحال جنگ سے بدتر‘
28 February, 2006 | صفحۂ اول
عراق: متعدد دھماکے،66 ہلاک
12 March, 2006 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد