BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 August, 2006, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یونیورسٹی سائٹ تضاد کی زد میں
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مہم جاری رکھے گی
ایک چھوٹی کینیڈین یونیورسٹی نے طالبعلموں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیئے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی تصویر کا سہارا لیا ہے۔

کینیڈا کے علاقےمغربی انتاریو میں لیک ہیڈ یونیورسٹی نے اپنے پوسٹرز اور ویب سائٹ پر امریکی صدر جارج بش کی تصویر اور ایک قابل تنازع فقرے کو چھاپ کر تضاد کو جنم دیا ہے۔

سائٹ کے اس صفحے پر بش کی تصویر کے نیچے لکھا گیا ہے کہ آیوی لیگ یونیورسٹی سے گریجوئیشن کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بہت ہوشیار ہیں۔اس میں مزید لکھا ہے کہ اس وقت بے انتہا یونیورسٹیاں ہیں اور بش کے گرد گھومنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اگر آپ اس بات سے متفق ہیں تو اس پہلے صفحے پر ایک لنک دیا گیا ہے جس پر کلک کرنے سے یہ لنک آپ کو یونیورسٹی کی سائٹ پرلے جا تا ہے۔ یہ سائٹ کئی قسم کے انعامات بھی دیتی ہے جیسا کہ کمپیوٹر گیمز۔ یونیورسٹی نے اپنے پوسٹرز پر بھی بش کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر لگائی ہے۔

یہ کینیڈین یونیورسٹی تھنڈر بے پر واقع ہے اور سات ہزار چھ سو طالبعلم اس میں زیر تعلیم ہیں۔ لیک ہیڈ سٹوڈنٹس یونین کے صدر نے اسے نا موافق قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ توجہ حاصل کرنے کا بہت ہی گھٹیا طریقہ ہے۔مگر صدر نے یہ بھی اقرار کیا ہے کہ کچھ لوگ اس کی حمایت کر رہے ہیں جو قابل فکر ہے۔

جبکہ یونیورسٹی نے اپنی مہم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہم یونیورسٹی کے لیئے بہت پر اثر ثابت ہوئی ہے کیونکہ تقریبا سات ہزار لوگوں نے اس سائٹ کو کھول کر دیکھا ہے اور پچانوے فیصد لوگوں نے اپنے آن لائن بیانات میں اسے مثبت قرار دیا ہے۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مہم جاری رکھے گی۔

اسی بارے میں
حب میں دھماکہ، متعدد ہلاک
29 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد